سی ٹی او لاہور کا امام بارگاہ عبداللہ شاہ نبی پور لال پل کا دورہ ، ٹریفک پلان کا جائزہ لیا

13 Jul, 2024 | 09:12 PM

اسرار خان:سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے امام بارگاہ عبداللہ شاہ نبی پور لال پل مغلپورہ کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے ٹریفک انتظامات ، ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل ٹریفک پلان کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک تاثیر ڈار کی جانب سے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی جس میں انھوں نے کہا کہ جلوس برآمد ہوتے ہی مغلپورہ تا لال پل تک کینال روڈ کو بند کردیا گیا ، مغلپورہ سے ٹریفک کو ون وے لال پل کی طرف چلایا جارہا ہے۔ لال پل سے نواں پل کی طرف بھی ون وے ٹریفک چلائی جارہی ہے۔

سی ٹی او   نے ہدایت کی کہ لوڈبڑھنےپرٹریفک مغلپورہ پل سے صدر کینٹ اور لنک روڈ کی طرف بھجوائی جائے ، راستوں کی بندش اور کھلنے کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔ شہریوں کوراستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور سوشل میڈیا سے آگاہی دی جارہی ہے، شہری مزید رہنمائی اور مددکیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں