ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سے ڈیڈلاک ختم، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10روز کیلئے موخر کر دی

حکومت سے ڈیڈلاک ختم، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10روز کیلئے موخر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، جس کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لئے موخر کر دی۔ 

حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر ،چار وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاز پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔ جس کے بعد چیرمین ایف بی ار نے فلور ملرز کی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن  ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا ہے،حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہیں ،دس روز کے موخر کی جا رہی ہے ۔ حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا ۔آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا ۔