ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے  سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ڈاکو گرفتار کرلیا

 پولیس نے  سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ڈاکو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدل جبار ابڑو : شکارپور پولیس نے  سنگین جرائم میں ملوث 50 لاکھ  انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو کو گرفتار کرلیا ۔ 

 گڑھی یاسین پولیس کو اطلاع ملی کہ گواز واہ کے  علاقے  میں ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے شہر کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔ اے ایس پی سٹی منیب احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی مذکورہ  مقام پر پہنچی، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔ 

پولیس اور ڈاکووں میں مقابلے کے دوران 50 لاکھ انعام یافتہ اشتہاری ڈاکو عطو عرف عطا محمد بروہی کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ڈاکو پر سندھ حکومت نے  گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، پولیس مقابلوں، قتل اور اقدام قتل کی 29 سے زائد وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا.