ٹیکسز میں اضافہ، پراپرٹی ڈیلرز نے احتجاج  کی دھمکی دے دی 

13 Jul, 2024 | 08:35 PM

 سعید احمد:   ایل ڈی اے کی فیسوں اور ایف بی آر ٹیکسز کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز سرگرم ہو گئے۔ فیس اور ٹیکسز کی پرانی شرح بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حکومت کے نہ ماننے پر احتجاج کی دھمکی بھی دیدی۔

حکومت کی جانب سے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکسز میں اضافے کے خلاف لاہور کی رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تمام تنظیموں  کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ  پراپرٹی ٹیکسز میں کمی کی جائے۔

 صدر لاہور ریئلٹرز ایسوسی ایشنز میاں مبشر سعید کا کہنا ہے کہ  جس دس مرلے کے پلاٹ پر حکومت 3فیصد ٹیکس لیتی تھی وہ فائلرز پر بڑھا کر 10فیصد جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد کردیا گیا ہے۔

رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے ٹیکسز کے باعث ہر پراپرٹی پر سالانہ ٹیکس حکومت کو دیا جائے گا۔ایک ہی پراپرٹی پر ہر سال ٹیکس ناانصافی ہے۔ ایل ڈی اے کی پالیسی سے پراپرٹی ڈیلرز اور کلائنٹ دونوں پریشان ہیں۔

لاہور رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا کہ اگر حکومت پالیسی سازی میں ساتھ بٹھائے تو اربوں روپے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کی مد میں لا سکتے ہیں۔

پراپرٹی کے کام سے وابستہ افراد نے حکومت کو باور کرایا ہے کہ ٹیکسز عائد کیے جانے کے فیصلے کو واپس کیا جائے بصورت دیگر تمام پاکستان کے رئیلٹرز سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں