بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے عذاب بن گئیں

13 Jul, 2024 | 07:51 PM

ابوبکر ارشد : کوٹ لکھپت ٹوکے والا چوک میں بجلی کی لٹکتی تاروں کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا ، اہل علاقہ نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف  احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔

لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں ٹوکے والا چوک اور ملحقہ گلیوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کا دیرینہ مسئلہ جوں کا توں ہے ۔اہل علاقہ نے بتایا کہ کئی سالوں سے اس مسئلے کو اُجاگر کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کرنٹ لگنے کے حادثات رونما ہوتے ہیں مگر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مظاہرین نے  لیسکو افسران اور منتخب نمائندگان سےعلاقے میں لٹکتی تاروں کا مسئلہ حل کر نے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں