ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی اڈیالہ جیل روانگی ،عمران خان کی 9 مئی واقعات پر گرفتاری کا امکان

9 May
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نو مئی کے مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہو گئی  ۔جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کولاہور میں درج  9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم ڈی ایس پی لیگل کی قیادت میں روانہ ہوئی ۔ انویسٹی گیشن ونگ کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کولاہور میں درج شدہ نو مئی کے مقدمات میں گرفتارکرے گی  اور ان مقدمات کے حوالے سےانکے بیانات قلمبند کرے گی ۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے ۔