ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ چور ماہ جون کے دوران 175 مویشی لے اڑے

لاہور؛ چور ماہ جون کے دوران 175 مویشی لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں بڑی عید سے قبل مویشی چوروں کا شہریوں کے ساتھ بڑا ہاتھ، ماہ جون کے دوران چور مختلف علاقوں سے 175 مویشی لے اڑے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 72 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا،  ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں مویشی چوری کی 32، 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 19، سول لائنز ڈویژن سے 12 مویشی چوری ہوئے۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں جون کے دوران مویشی چوری کے 8 مقدمات درج ہوئے۔