چودہ ہزار ایجوکیٹرز 13 برس سے مستقل نہ ہوسکے

13 Jul, 2024 | 07:33 PM

 سٹی 42:صوبائی وزیر تعلیم کے وعدے وفا نہ ہوئے ،14 ہزار ایجوکیٹرز مستقلی کا پروانہ تو نہ ملا البتہ سوشل سیکورٹی الاونس کی کٹوتی شروع ہوگئی۔

صوبائی  وزیر تعلیم  نے دعویٰ  کیا تھا کہ  ایجوکیٹرز کو جون  میں مستقل  کردیا جائے گا ۔ صوبائی  وزیر تعلیم  کے دعووں کے بعد  تاحال 14 ہزار ایجوکیٹرز   مستقل نہ ہوسکے ۔ ایجوکیٹرز 13 برس سے  اپنی  ذمہ داریاں  نبھا رہے ہیں ۔ان کے کنٹریکٹ  میں  ہر برس  اضافہ کردیا جاتا ہے ۔

ایجوکیٹرز مستقل نہ ہونے کے باوجود  10 سال سے  سوشل  سیکورٹی  الاونس  لے رہے ہیں۔ اب ایجوکیٹرز کے سوشل سیکورٹی الاونس  بند کیا جا رہا ہے جس پر  ایجوکیٹرز نے احتجاج  کا اعلان کردیا ہے ۔ 

مزیدخبریں