ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی شناخت سے غیر قانونی فائدے حاصل کرنے والا گروہ گرفتار

 جعلی شناخت سے غیر قانونی فائدے حاصل کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے جعلی شناخت استعمال کر کے سرکاری افسران و شہریوں سے غیر قانونی فائدے حاصل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی طریقے سے سمز اور مائیکرو فائنانس اکاؤنٹس کا استعمال کرنے کا انکشاف ہونے پر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان میں سکندر حسین, اظہر اور محمد ندیم شامل ہیں۔ ملزمان ہائیر اتھارٹیز کا نام اور شناخت استعمال کرنے میں ملوث تھے ۔ ملزمان اس مقصد کے لیے غیر قانونی سم کارڈز استعمال کرتے تھے ، ملزمان فراڈ کے لئے ہیکڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرتے تھے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ سکندر حسین فراڈ سے او ٹی پیز حاصل کرتا تھا اور رقومات وصول کرتا تھا ، جبکہ ملزم ندیم مائیکور فنانس اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم وصول کرتا تھا جو اظہر علی کے نام بنا تھا ۔

ملزمان کے واٹس ایپ اور کال ریکارڈ حاصل کر لیے گئے ہیں، ساتھ ہی انہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.