عدت نکاح کیس: بری ہونےکے باوجود عمران خان کی فوری رہائی کیوں ممکن نہیں؟

13 Jul, 2024 | 06:36 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور  بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے تاہم فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار  تو جاری کردی ہےتاہم 5 دیگر کیسز  میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق  عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں  ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی  پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزیدخبریں