پولیس نے قصور سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالی بچی تلاش کر لی

13 Jul, 2024 | 06:13 PM

اسرار خان : داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قصور سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی بچی تلاش کر لی ۔ 

پولیس کے مطابق 13 سالہ رخسار ایک ماہ قبل لاپتہ ہوئی، والدین بچی کو تلاش کرتے ہوئے داتا دربار پولیس کے پاس پہنچے۔  قصور پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ لڑکی کی تلاش شروع کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے بچی کو بلوچستان سے تلاش کر لیا گیا۔بلوچستان پولیس سے رابطہ کر کے بچی کو بحفاظت لاہور میں والد کے سپرد کیا گیا۔تحقیقات کے مطابق بچی کو کوئی ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ بلوچستان لے گیا تھا۔

 والد نے بیٹی کے بحفاظت ملنے پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او داتا دربار محمد شہر یار اور ٹیم کو شاباش دی۔ 

مزیدخبریں