رشوت خور سرکاری افسر رنگے ہاتھوں گرفتار

13 Jul, 2024 | 06:02 PM

 بسام سلطان: بلدیہ عظمیٰ لاہور کی کارروائی ،بلڈنگ انسپکٹر نعمان اشرف کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ کرپشن میں ملوث افسران و ا ہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بلڈنگ انسپکٹر نے وسیم لودھی سے مکان کا نقشہ بنانے کے عوض 60 ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے تھے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر سی او علی بخاری نے بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کرکے لوکل گورنمنٹ بورڑ کو سرنڈر اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی سفارش کردی۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق کرپشن میں ملوث افسران و ا ہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کالی بھیڑ یں محکمے کے لیے بدنامی کا باعث ہیں۔ غیر قانونی کاموں میں ملوث اہلکاروں اور افسران کی بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔

مزیدخبریں