الیکشن کمیشن؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

13 Jul, 2024 | 05:25 PM

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا  ۔

 الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔

مزیدخبریں