گڈز ٹرانسپورٹ نے 25 جولائی سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

13 Jul, 2024 | 05:24 PM

سعید احمد: پاکستان گڈر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ موٹروے پر ناجائز چالان ، ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 25 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال غیر معینہ مدت کیلیے کرینگے 
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نیبل محمود طارق کی دیگر نمائندوں کے ہمراہ ٹوٹل ٹیکس میں بے جا اضافہ اور کسٹم حکام کی جانب سے ناجائز چیکنگ کے خلاف پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہیں۔معاشی حالات ایسے ہیں کہ ہمارا کاروبار کم ہو کر 25فیصد تک ہی باقی رہ گیا ہے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نیبل محمود طارق نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے بند ہونے سے صرف ہمارا کام بند نہیں ہو گا۔ملک کا بھی نقصان ہو گا جس میں اجناس،منڈیاں، مارکیٹیں، ادویات کی رسائی سب کچھ متاثر ہو گا۔ہمارا مین ایشو ایکسل ویٹ کی مد میں جرمانہ ہے۔ہر کانٹے میں ٹھیکیدار ناجائز وزن بڑھا کر جرمانہ کرتے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ  گورنر پنجاب، نیشنل ہائی وے حکام اور وزیر مواصلات کو متعدد بار اس مسئلے پر آگاہ کیا، متعلقہ اداروں میں متعدد درخواستوں کے باوجود ہماری سنوائی نہیں ہو سکی، انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے بھی ہر بیٹ میں ناجائز چالان کیا جاتا ہے۔ہر تین ماہ بعد ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔

کچے کے علاقے کے اطراف میں ہماری گاڑیاں لوٹی جاتی ہیں۔ ڈرائیورز کو اغواء اور قتل کیا جاتا ہے۔ہائی وے پر پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تحفظ دینے کی بجائے چالان کیے جا رہے ہیں

 ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پنجاب اور کے پی کے میں 25 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کرینگے۔پہلے مرحلے میں دو صوبوں میں ہڑتال کر رہے ہیں۔مطالبات حل نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے ۔
 
 

مزیدخبریں