ملک اشرف: ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد کو پروکیورمنٹ برانچ سے سٹاف افسر ٹو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کی نقول ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ ہائیکورٹ l،ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری سمیت دیگر متعلقہ برانچز کے سربراہان کو بھجوائی گئی ۔
واضح رہے حماد احمد پہلے بھی سٹاف افسر ٹو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔