محسن نقوی کا کوئٹہ دھماکے میں شہید سپاہی کے لواحقین سے اظہار تعزیت

13 Jul, 2024 | 04:53 PM

سٹی42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے  کوئٹہ کے علاقے اختر آباد مغربی بائی پاس کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں ایف سی کے شہید ہونے والے سپاہی عدنان کو خراج عقیدت پیش کیا اور  شہید سپاہی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے سپاہی عدنان نے شہادت کا اعلی مقام پایا ، سپاہی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید عدنان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کےشریک ہیں اور شہید  کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔

مزیدخبریں