ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت لیبرز لا میں توسیع کرنے کو تیار، زرعی وتعمیراتی شعبے میں چائلڈ لیبر پر پابندی

child labour
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پنجاب حکومت لیبرز لا میں توسیع کرنے والی ہے ۔زرعی اور تعمیراتی شعبے میں بچوں سے کام لینے پر پابندی ہوگی۔ مزدور حکومتی سہولیات کے حق دار ہوں گے۔

حکومت کا زرعی اور تعمیراتی شعبوں کولیبر قانون میں شامل کرنے کا فیصلہ۔محکمہ لیبر و انسانی حقوق جلد حکومت کو ڈرافٹ ارسال کرے گی
زرعی اور تعمیراتی شعبے پرلیبر قانون کا نفاذ ہوگا۔پنجاب حکومت نے لیبرز لا میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔۔ محکمہ لیبر و انسانی حقوق جلد حکومت کو ڈرافٹ ارسال کرے گی

جس کے مطابق لیبر زقانون میں بچوں سے کام لینے پر سخت پابندی عائد ہوگی ۔زرعی اور تعمیراتی شعبے میں 16 سے کم عمر والے بچوں سے کام نہیں لیا جائے گا،
لیبرقانون زرعی اور تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کرے گا،زرعی اور تعمیراتی شعبے میں مزدور لیبر قانون کے تحت حکومتی سہولیات کے بھی  حق دار ہوں گے