سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹروں کو بھی تحریری امتحان دینا پڑے گا

13 Jul, 2024 | 04:45 PM

زاہد چودھری : سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پنجاب پبلک کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی مستقل بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پبلک سروس کمیشن نے 900 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا۔ ڈاکٹروں سے 100 نمبروں پر مشتمل امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحانی پیپر میں جنرل نالج، مطالعہ پاکستان،کرنٹ افیئر ،جیو گرافی سے متعلق سوالات ہوں گے، اس کے علاوہ ریاضی، انگلش، اردو، ایوری ڈے سائنس اور کمپوٹر سائنس سے متعلقہ پیپر دینا ہو گا ۔ 

امتحانی ٹیسٹ میں 40 نمبر لینے والا ڈاکٹر ہی انٹرویو کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی میڈیکل افسران کی مستقل بھرتی ہوتی تھی ۔ 

مزیدخبریں