ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی اجازت چیلنج،عدالت نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی

Lahore Highcourt,City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک  اشرف: لاہور ہائیکورٹ نےحکومت کے خفیہ ایجنسی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے اور درخواست پر کارروائی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں خفیہ ایجنسی کو ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے.

 ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست میں اہم آینئی نکات اٹھائے گئے ہیں. اس لیے اس درخواست کی سماعت کے کیے لارجر بنچ بنایا جائے.

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ ٹیلی فون ٹیپ کرنے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے اور آئین ایک شہری کی پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ خفیہ ایجنسی کو ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے.