ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں زیر تعمیر فلائی اوور کے نیچے گڑھے میں نو سالہ بچے کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی، مریم نواز کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سیفٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔