ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب

لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ ملک یوسف کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ریکارڈ ملک یوسف کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب  کے دوران تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی نے ملک یوسف کی محکمہ کیلئے 38 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ اور تحائف دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتر کے دروازے ہمیشہ ریٹائرڈ افسران و ملازمین کیلئے کھلے ہیں، ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی تعلیمی بورڈ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔