بانی PTI اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس سے بری ہوگئے

13 Jul, 2024 | 03:09 PM

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس سے بری کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا ،اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا،سول جج قدرت اللہ نے بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج ہی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں