ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر گدھوں کی دلچسپ دوڑ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

موٹروے پر گدھوں کی دلچسپ دوڑ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سرگودھا ایم ٹو موٹر وے کے حالات سنگین صورت حال اختیار کر گئی ، سرگودھا ایم ٹو لاہور اسلام آباد موٹر وے پر اب گدھے بھی دوڑنے لگے ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا موٹروے پر انٹر چینج کے قریب سے سات گدھے موٹر وے پر چڑھ گئے اور لاہور کی جانب دوڑنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں گدھوں کو موٹروے پر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا موٹر وے کے اطراف میں لگی باڑ جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے جس کے باعث جانوروں کی موٹر وے پر آمدورفت معمول بن چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹروے پر جانوروں کے جانے سے آئے روز حادثات پیش آتے ہیں، اربوں روپے سالانہ ٹیکس اکٹھا تو کیا جاتا ہے مگر موٹر وے محفوظ نہیں بنائی جا رہی۔