ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروش مافیا اپنی مرضی کی قیمت میں اشیاء بیچنے لگے

گراں فروش مافیا اپنی مرضی کی قیمت میں اشیاء بیچنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں گراں فروش مافیا سرگرم ہوگئی، اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہر کے 70 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس حکومت کی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہیں۔اولڈ انارکلی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں گراں فروشی دھڑلے سے جاری ہے۔

دودھ دہی ہو یا روٹی ، سب ہی مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا ہے۔ دودھ کی سرکاری قیمت 160 روہے پر کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 200 سے 230 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دہی کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب روٹی 14 روپے کے بجائے 15 اور 16 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔