ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی کی نکاسی کا عمل تیز کیا جائے، رافعہ حیدر کی ہدایت

پانی کی نکاسی کا عمل تیز کیا جائے، رافعہ حیدر کی ہدایت
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:  ڈی سی رافعہ حیدر  نے تاجپورہ اسکیم ، قذافی اسٹیڈیم اور کلمہ چوک سی بی ڈی  کے اطراف میں بارشی پانی کا جائزہ لیا۔

رافعہ حیدر کا نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  تمام ہیوی مشینری کو استعمال میں لاکر جلد از جلد شہر کو کلئیر کیا جائے ، اُنہوں نے  واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھنے اور ڈی واٹرنگ سیٹ آپریشنل رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

  تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش سے لاہور میں ہونے والی بارشوں کا گزشتہ 30 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سے پچھلے برس لکشمی چوک میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آب نکاسی کے عمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے.