سیلابی انتظامات کے پیش نظر کمشنر لاہور کا حاجی کوٹ شاہدرہ کا دورہ

13 Jul, 2024 | 01:28 PM

سٹی42 : سیلابی انتظامات کے پیش نظر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے حاجی کوٹ شاہدرہ کا دورہ کیا جہاں انھیں دریاے راوی شاہدرہ بند کی مضبوطی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کے اس دورے کے دوران ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ، چیف انجینیر اریگیشن کاشف منہاس، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان ، اے ڈی سی آر عثمان جلیس ، اے سی سٹی لاہور رائے بابر  ، ریسکیو ضلعی افسران لاہور وشیخوپورہ و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران کمشنر لاہور کو چیف انجینر آبپاشی نے دریائے راوی میں پانی اور سیلابی ہنگامی پیشگی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور دریاے راوی شاہدرہ بند کی مضبوطی کے حوالے سے بتایا گیا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ریکارڈ بارش 315ایم ایم ہوئی ہے، ماحولیات تبدیلی کے تحت امکانی و پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ پیشگی انتظامات ورکنگ کیلئے محکمہ آبپاشی ، روڈا، ضلعی انتظامیہ لاہور اور ریسکیو ایک پیج پر ہیں۔

مزیدخبریں