عرفان ملک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کےخلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 2انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور اور نارووال سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت عمران علی اور رحمٰن علی کے نام سے ہوئی،ملزمان معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے،ملزمان نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔