محکمہ صحت نے چلتے ہیلتھ سینٹر کو بند کردیا

13 Jul, 2024 | 01:18 PM

سٹی42 : محکمہ صحت کا بڑا کارنامہ ، شادمان میں چلتے ہیلتھ سینٹر کو بند کر کے تمام ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سیکرٹری صحت نے نئے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ڈائیگناسٹک سنٹر شادمان کے تمام ملازمین کو معطل کر دیا۔

معطل ملازمین میں ڈسپنسر اکرام ، ایکسرے اسسٹنٹ محمد ایوب ، لیب اٹینڈنٹ احسن، او ٹی اٹینڈنٹ ارشد ، نائب قاصد مدثر ، سویپر وسیم ، چوکیدار عمران شامل ہیں۔دورے کے چند گھنٹے بعد ہی تمام ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

ڈائیگناسٹک سنٹر میں روزانہ 100کے قریب مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا اور اب سنٹر میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج کی فراہمی رُک گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائیگناسٹک سنٹر بند کرکے افسران کیلئے رہائش گاہیں بنانے کا منصوبہ ہے۔ 

مزیدخبریں