وقاض احمد: صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں کرنے والاگینگ آزاد، کرولا گینگ ایک سال بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔
تفصیلات کےمطابق شہرمیں بڑی وارداتیں کرنےوالا ’’کرولا گینگ‘‘ایک سال سے پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا، متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود پولیس گینگ کا سراغ نہ لگا سکی۔
پولیس حکام کے مطابق 5 ڈاکوؤں پرمشتمل گروہ سفید رنگ کی گاڑی میں وارداتیں کرتاہے، کرولا گینگ گزشتہ ایک سال کےدوران درجنوں وارداتیں کرچکا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق کرولا گینگ گھروں میں داخل ہوکر فیملیز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہیں۔
ملزمان نقدی، زیورات، ایل سی ڈیز سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی گاڑی میں ساتھ لےجاتے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔