ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 15 جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی بھی غیر آئینی قرار دی جائے۔

 دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer