ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل سکیورٹی الاونس وصولی کا انکشاف, حکومت کا 14 ہزار ایجوکیٹرز سے ریکوری کا فیصلہ

سوشل سکیورٹی الاونس وصولی کا انکشاف, حکومت کا 14 ہزار ایجوکیٹرز سے ریکوری کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : مستقل نہ ہونے کے باوجود تیرہ سال سے سوشل سکیورٹی الاونس وصولی کا انکشاف، پنجاب حکومت نے 14 ہزار ایجوکیٹرز سے ریکوری کا فیصلہ کر لیا، ایجوکیٹرز نے الاونس کی کٹوتی کی صورت میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ایجوکیٹرز تیرہ سال سے مستقل نہ ہونے کے باوجود سوشل سکیورٹی الاونس لے رہے ہیں۔ حکومت نے چودہ ہزار ایجوکیٹرز سے کروڑوں روپے سوشل سکیورٹی الاونس کی ریکوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم کے دعووں کے باوجود14 ہزار ایجوکیٹرز جون میں مستقل نہیں ہوسکے۔ مذکورہ تمام ایجوکیٹرز نے تین سالہ کنٹریکٹ کے بعد2014 میں مستقل ہونا تھا۔

 سرکاری اساتذہ کے مستقل ہونے پرتنخواہوں میں سے سوشل سکیورٹی الاونس کاٹ لیا جاتا ہے۔ دس سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ایجوکیٹرزکو مستقل نہیں کیا جاسکا۔مستقل نہ ہونے کے باعث ایجوکیٹرز دس سال سے سوشل سکیورٹی الاونس وصول کررہے ہیں۔مذکورہ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ہر بار ایک سال کی توسیع کر دی جاتی ہے۔ایجوکیٹرز کو دوہزار گیارہ میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔

واضح رہے ایجوکیٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں سوشل سکیورٹی الاونس کی ریکوری کی گئی تو بھرپوراحتجاج کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer