ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلے تسلیم کیے،آئین کو کسی بھی طرح شکست نہیں ہونی چاہیے۔ قومیں ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں، نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

عظمی بخاریٰ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے ٹویٹ کا ایکشن لیا جائے گا،مخصوص جماعت سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے،ہم وہ نہیں کرسکے جوکیاجاناتھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ نیچے گری ہے۔ایک رات قبل  کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کیسے آگیا؟ سنی اتحاد کونسل کی بجائے سیٹیں پی ٹی آئی کو دے دی گئیں۔انٹرا پارٹی الیکشن کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔