سی بی ڈی نے نوازشریف آئی ٹی سٹی منصوبے میں شامل بلڈنگز کا ٹینڈر کھول دیا

13 Jul, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : سی بی ڈی نے نوازشریف آئی ٹی سٹی منصوبے میں شامل بلڈنگز کا ٹینڈر بالاخر کھول دیا ,کنگریٹ اور ایڈکو کا جوائنٹ وینچر 14.7 فیصد کم بڈ دے کر سرفہرست رہی ۔
 سی بی ڈی نے نوازشریف آئی ٹی سٹی منصوبے میں شامل ٹاور کا بلڈنگ کا ٹینڈر جاری کیا تھا ۔ منصوبے کیلئے کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن گزشتہ ماہ بیس جون سے قبل مکمل کی گئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا ٹینڈر چوبیس جون کے بعد کھلنا متوقع تھا، جو التوا کا شکار ہوا ۔ کنگریٹ اور ایڈکو کے جوائنٹ وینچر نے 14.7 فیصد کم بڈ دی ۔

مقابلے میں میکسنز کمپنی بڈ ڈالنے میں ناکام رہی جبکہ حسنات بلڈرز دوسرے نمبر پر بڈرز رہے۔این ایس آئی ٹی میں تین بلڈنگرز بنانے کیلئے بنیادی بڈ چھ ارب بانوے کروڑ سے زائد رکھی گئی ۔منصوبے کے گرے سٹرکچر کو پہلے مرحلے میں رکھا گیا تھا، جبکہ فنشنگ کا عمل دوسرے ٹینڈر میں کیا جانا ہے ۔ مجموعی طور پر ٹاور کی لاگت پر بائیس ارب سے زائد تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں