مخصوص نشستوں کا فیصلہ، ن لیگ نےبڑی مشاورتی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کرلیا

13 Jul, 2024 | 12:26 PM

راودلشاد: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ,مسلم لیگ ن کا بڑی مشاورتی بیٹھک بلانے کا فیصلہ,نوازشریف نے ملکی سیاسی معاملات پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا.

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو عدالتی فیصلے پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم ملکی قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے،وزیر دفاع آپریشن عزم استحکام پر پیشرفت ،تیاریوں سے متعلق بریفنگ دینگے،سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف پچھلے 17دنوں سے مری میں قیام پذیر ہیں،نوازشریف اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کرینگے  ۔

مزیدخبریں