علی رامے: نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا ہو گیا ، پنجاب حکومت نےسرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے جبکہ وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپےمقرر کی گئی ہے۔اول درجے کی 1000 اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے ،سپیشل اینٹ کے لیے 1000 اینٹ کی قیمت 20ہزار 200 روپے اور 1ہزار ٹائیل کی قیمت 16 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تعمیراتی میٹریل محکمہ خزانہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔