جشن آزادی پر عوام کو سولر پینل دیے جائیں گے، مریم نواز کا فیصلہ

13 Jul, 2024 | 12:13 PM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے، 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔

اسی طرح 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں کرنا ہو گی جبکہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں ، سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

مزیدخبریں