خفیہ ایجنسی کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار ،مفاد عامہ کی تنظیم نے عدالت سے رجوع کر لیا

13 Jul, 2024 | 12:04 PM

ملک اشرف: خفیہ ایجنسی کو حکومت کی طرف سے فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار پر مفاد عامہ کی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور درخواست میں حکومتی اجازت پر اعتراض اٹھائے گئے ہیں۔
 تفصیلات کےمطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور حکومت کے فون کالز کو ریکارڈ کا اختیار خفیہ ایجنسی کو دینے کا اقدام چیلنج کیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت آئی ٹی سمیت دیگر کو حکومت کا فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینا آئین اور عدالتی فیصلے کے منافی ہے، اور کسی کا فون ٹیپ کرنے کیلئے عدالتی اجازت کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

 درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ حکومت کے پاس ایسا اختیار نہیں ہے کہ وہ فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دے۔ یہ حکومتی اقدام ملکی اور عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں