جنید ریاض: میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج، پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز پر پرائیوٹ سکولوں کے بچوں نے زائد پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 179 بچوں نے پوزیشنز حاصل کی۔صوبہ بھر کے بورڈز میں 120 پرائیوٹ اور 59 سرکاری سکولز کے بچوں نے پوزیشنز حاصل کی۔لاہور بورڈ کے تحت امتحان میں 15 پرائیوٹ اور 7 سرکاری سکولز کے بچوں نے پوزیشنز حاصل کی۔
صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر گیارہ میں سے آٹھ پوزیشنز پرائیوٹ سکولز اور تین سرکاری سکولز کے طلباء نے حاصل کی۔صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن پر تیرہ میں سے نو پرائیوٹ سکولز اورچار سرکاری سکولز کے طلباء نے حاصل کی۔
صوبہ بھرمیں تیسری پوزیشن پر سترہ میں سے چودہ پرائیوٹ سکولز اورتین سرکاری سکولز کے بچوں نے حاصل کی۔سرکاری سکولوں میں 69 فیصد سے کم نتائج دینے پر اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔