ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کی اہم میٹنگ

 محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کی اہم میٹنگ
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : ایس پی ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کی محرم الحرام کے سلسلہ میں اہم میٹنگ،ڈی ایس پیز ہیڈ کوارٹر، ایم ٹی سیکشن،ریزروانسپکٹر لائن و پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

 پولیس لائن سے لاجسٹک،میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس،خاردار تاریں و دیگر سامان بھی اہم مجالس وجلوسوں کیلئے پہنچایا جا رہا ہے۔ایس پی احمد زنیرچیمہ کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس وجلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس نفری کو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جاتا ہے۔

 ایس پی احمد زنیرچیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور پولیس نفری کیلئے کھانے کا انتظام اور بروقت رسائی کو یقینی بنایا جائے،محرم الحرام میں تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائےگی۔ 

Ansa Awais

Content Writer