ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی: عمارہ اطہر

ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی: عمارہ اطہر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : روڈ سیفٹی یونٹ کا بند روڈ پر آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کیلئے سیمینار، ایس پی ٹریفک صدر شہزاد خان کی خصوصی شرکت، ڈرائیورز کو مختلف آڈیوز، ویڈیوز کی مدد سے بنیادی قوانین بارے آگاہی دی گئی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کہتی ہیں ٹریفک ایجوکیشن دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔
 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہناہے کہ سکول، کالجز، بس اڈوں کے بعد دینی مدارس، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں سال ایک ہزار سے زائد روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آوئیرنس پر لیکچرز اور سیمینار کروائے گئے، مہذب معاشروں کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک کے شعور سے لگایا جاسکتا ہے،ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی،ٹریفک سسٹم میں بہتری شعور اجاگر کئے بغیر ممکن نہیں،'آگاہی لیکچرز اور روڈ سیفٹی سیمینار" کے انعقاد کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کرناہے۔

Ansa Awais

Content Writer