ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلور ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، مارکیٹ سے آٹے کا سٹاک ختم ہونے لگا

ملک بھر میں آٹا ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہونےکے باعث مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: ملک بھر میں آٹا ملز مالکان کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہونےکے باعث مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

 فلور ملز  مالکان نے  ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے  10 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کر رکھی ہے، جس سے آٹے کی ملزمیں تالے لگ گئے اور کام بند ہوگیا ہے۔

کام بند ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں کو آٹے کی ترسیل بند ہونے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔  اس حوالے سے آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک ان سے  حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

 دوسری جانب  تما م فلور ملز بند  ہونے کے بائث گندم کی پسائی بند ہونے سے مارکیٹ میں آٹا سپلائی رک گئی ہے، کریانہ مرچنٹس شہریوں سے آٹے کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں،بلیک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2000 ہزار روپے ہو گئی ہے۔