وقاض احمد: بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،دریائے راوی کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
تفصیلات کےمطابق بادامی باغ پولیس نے دوران پیٹرولنگ دو مشکوک موٹر سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ،دوسرا فرار ہوگیا۔
ہسپتال منتقل زخمی ملزم کی شناخت منیر حسین عرف نوید لال داڑھی کے نام سے ہوئی ،ترجمان پولیس کا کہناتھا فرار ملزم کی تلاش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بچوں سے بد فعلی زیادتی اور شراب فروشی جیسی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم نے چند روز قبل فلٹر پرپانی بھرنے آئی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا۔