ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پرابر آلود ہونے کے بائث گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران   5فیصد بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پرابر آلود ہونے کے بائث گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران   5فیصد بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی شرح کم نہ ہوسکی،ایئر کوالٹی انڈیکس 156ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران کشمیر ،شمال مشرقی /وسطی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔ میانوالی، بھکر،لیہ، بہاولنگر، ملتان، خانپور، راجن پور، خوشاب، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وزیرستان اور کرم میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔قلات، ژوب، بارکھان، ہرنائی، موسیٰ خیل، شیرانی، کوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، لورالائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور جھل مگسی میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقاما ت پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑاورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (، سٹی119، ائرپورٹ 86)،سرگودھا 58، ٹوبہ ٹیک سنگھ 46،فیصل آباد 40، بھکر ،شیخوپورہ 38،راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 30، کچہری 11، شمس آباد 09)، بہاولنگر 28،سیالکوٹ (شہر26، ائرپورٹ 19)،گوجرانوالہ 26، حافظ آباد 25،جہلم ،قصور 21،ساہیوال 18، اسلام آباد (سید پور 17، گولڑہ 16، بوکرا، زیروپوائنٹ 08)،منڈی بہاؤالدین16،ناروال 13، اوکاڑہ ،گجرات 11،منگلا 10،جوہرآباد 09، جھنگ 05،مری 02،خانیوال،ملتان 01، خیبرپختونخوا: دیر (زیریں 36،بالائی 02)،ڈی آئی خان (سٹی 21، ائرپورٹ 14)،بنوں ، مالم جبہ 01، بالاکوٹ 01اور بلوچستان :بارکھان میں 07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.