جسٹس عالیہ نیلم کے چیف جسٹس بننے کے بعد ججز کی سنیارٹی ازسر نو مرتب

13 Jul, 2024 | 09:50 AM

ملک اشرف: جسٹس مس عالیہ نیلم کے چیف جسٹس بننے کے بعد عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی ازسر نو مرتب، جسٹس مس عالیہ نیلم چیف جسٹس بننے کے بعد سنیارٹی میں تیسرے سے پہلے نمبر پر آ گئیں ، لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا۔
  لاہور ہائیکورٹ کی اپ ڈیٹ کی گئی ویب سائٹ کے مطابق عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 36 جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 24 ہے،نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس جس مس عالیہ نیلم کا سنیارٹی میں پہلا نمبر ہے،جسٹس شجاعت علی خان خان ججز سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے.

جسٹس علی باقر نجفی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں ، جسٹس عابد عزیز شیخ کا ججز سنیارٹی میں چوتھا ،جسٹس صداقت علی خان کا سنیارٹی میں پانچواں ،جسٹس شمس محمود مرزا کا چھٹا ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کا ساتواں ،جسٹس فیصل زمان خان کی سنیارٹی میں 8 واں ،جسٹس مسعود عابد نقوی کا 9 واں نمبر ہے،،جسٹس شاہد کریم سنیارٹی میں 10 ویں ،جسٹس مرزا وقاص رؤف مرزا 11 ویں ،جسٹس چوہدری محمد اقبال 12 ویں ، جسٹس شہرام سرور چوہدری 13 ویں ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 14 ویں ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 15 ویں ،جسٹس اسجد جاوید گھرال 16 ویں ، جسٹس طارق سلیم شیخ 17 ویں نمبر پرہیں.

جسٹس جواد حسن نئی سنیارٹی لسٹ میں 18 ویں ،جسٹس مزمل اختر شبیر 19 ویں ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز 20 ویں ،جسٹس انوار الحق پنوں 21 ویں ،جسٹس فاروق حیدر 22 ویں ،جسٹس محمد وحید خان 23 ویں نمبر پر ہیں ،جسٹس رسال حسن سید 24 ویں جسٹس عاصم حفیظ 25 ویں ، جسٹس صادق محمود خرم 26 ویں ،جسٹس شکیل احمد27 ویں ،جسٹس احمد ندیم ارشد 28 ویں ،جسٹس محمد ندیم طارق 29 ویں نمبر پر ہیں.

جسٹس محمد امجد رفیق ، 30 ویں ،جسٹس عابد حسین چھٹہ 31 ویں ، جسٹس انوار حسین 32 واں نمبر ہیں، جسٹس علی ضیاء باجوہ 33 ویں ،جسٹس سلطان تنویر احمد 34 ویں ،جسٹس محمد رضا قریشی ،35 ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 36 ویں نمبر پر ہیں.

مزیدخبریں