ہالی ووڈ معروف اداکارہ 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

13 Jul, 2024 | 08:36 AM

ویب ڈیسک:  ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم ’’دی شائننگ‘‘ میں اپنے کردار سے مشہور شیلی ڈووال 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈووال کا انتقال ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے بعد ٹیکساس کے شہر بلانکو میں واقع اپنے گھر میں سوتے ہوئے ہوا۔

7 جولائی 1949 کو ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں پیدا ہونے والی ڈووال کو فلم ڈائریکٹر آلٹ مین نے دریافت کیا تھا جو اپنے بھرپور کرداروں، تیز سماجی تنقید اور طنز و مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں۔

1975 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘نیش ویل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یادگار اور سنسنی خیز کرداروں کو پیش کیا جس کی وجہ سے انہیں 1977 ء میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ویمن میں اپنے کردار کے لیے کانز میں بھی کئی ایوارڈز سے نوازا گیا.

مزیدخبریں