فتح گڑھ، میاں رشید روڑ پر بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا

13 Jul, 2024 | 04:27 AM

عابد چوہدری:  موسلادھار بارش کے باعث فتح گڑھ، میاں رشید روڑ کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا. 
بارش کا  پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں پانی میں پھنس گئیں۔ بارش کے  پانی کے نکاس کے لئے واسا پمپ یہاں پر موجود تھا لیکن وہ کام نہیں کر رہا تھا اور، عملہ غائب تھا۔


پانی گھروں میں داخل ہونے سے رہائشیوں کا قیمتی سامان خراب ہونے لگا۔ رہائشی گاڑیوں کو دھکے لگا کر بارش کے پانی سے نکالنے لگے۔

مزیدخبریں