مائدہ وحید: موسلا دھار بارش نے شہر کے محتلف علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ۔ بارش کا سلسلہ نہ تھمنے اور اس دوران پانی کے ڈسپوزل کا انتظام نہ ہونے کے مصروف شاہراہ باعث ڈیوس روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔ شہریوں خوصاً پیدل چلنے والوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واسا اور دیگر اداروں کی بدولت ابر رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گیا۔ ڈیوس روڈ پر صبح سویرے ہونیوالی بارش سے پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
موٹر سائیکلیں، کاروں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کا گزرنا محال ہوگیا۔ شہریوں کا کہناتھاکہ متعدد بار واسا کو شکایت کی کہ یہاں سے پانی کا انخلاء یقینی بنایا جائے، مگر عملے کا کوئی بندہ نہیں آیا۔ ابھی تو مون سون کی ایک بارش ہوئی ہے، اور یہ حال ہے، مسلسل بارش ہوئی تو کیا ہو گا۔