کربلا کے شیرخوار شہید علی اصغر کی خصوصی مجالس اور جھولے کی شبیہہ کے جلوس

13 Jul, 2024 | 03:25 AM

ثمرہ فاطمہ:  لاہور میں صدیوں سے جاری قدیم روایت کے مطابق چھ محرم کو کربلا کے  شیر خوار شہید علی اصضر کی مجالس برپا ہوئیں جن میں علما اور ذاکرین نے کربلا کے اس کمسن شہید کی شہادت کے واقعات پر گفتگو کی اور اس شہادت کی واقعات کربلا میں خصوصی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس روز کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں شہزادہ علی اصغر کے جھولے کی شبیہہ کے جلوس نکالے گئے اور،  شہر کی قدیم روایات کے مطابق علی اصضر کے جھولے پر منتیں مانی گئیں۔ 

 نواسہ رسول ﷺکے ساتھیوں میں ہر عمر کے فرد نے اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیکر ناقابل فراموش تاریخ رقم کی۔ کربلا کے ریگزار میں 6 ماہ کے شہید شہزادہ علی اصغرؑ کے ذکر کے بغیر داستاں کربلا نا مکمل ہے۔

 تین دن کے بھوکے اور پیاسے شہزادہ علی اصغرؑ لشکر حسین کے سب سے کم عمر سپاہی اور جان پدر تھے ،جنہیں فوج اشقیا کے سالار حرملا نے پانی مانگنے پر امام حسین علیہ السلام کے ہاتھوں میں تیر کے وار سے شہید کر دیا تھا ۔

امام حسین علیہ السلام کے 6ماہ کے فررند کی لازوال قربانی کی یاد میں عزاداران حسین جھولے کی شبیہ نکالنے کے ساتھ ساتھ اولاد کے لیے منتیں بھی مانگتے ہیں ۔ جھولے کو پرسہ دیتے عزاداروں کا کہنا تھا کہ تاریخ نے شہزادہ علی اصغرؑ سے زیادہ مظلوم شہادت کسی کی نہیں دیکھی۔

عزاداران حسین مجلس عزا میں شہزادہ علی اصغرؑ کی شہادت کو بیان کرنے کیساتھ ساتھ ان کی بھوک اور پیاس کو یاد کرتے ہوئے دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگاتے ہیں ۔

مزیدخبریں