بارش کے پانی نے تہت پنڈ کی ٹوٹی ہوئی سڑک کو مزید خطرناک بنا دیا

13 Jul, 2024 | 03:05 AM

افشاں رضوان:  بارش کے بارہ  گھنٹے بعدبھی شہر کے نواحی علاقوں سےبارش کا پانی نہ نکالاجاسکا۔ تہیت پنڈ کے مین روڈ   پر بارش کے پانی میں ہیوی ٹریفک کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر عورتوں کے ساتھ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

گہرےگڑھوں میں بارش پانی جمع ہو جانے سے سڑک پر حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔  بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 


مین سڑک پرکئی فٹ پانی س جمع ہونے سےٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔  علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ واسا کے اہلکار اس نشیبی علاقہ کے حالات دیکھنے کے  لئوا واسا کا کوئی اہلکار نہیں آیا۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہاس سڑک پر گڑھوں کی وجہ سے عام دنوں میں بھی یہاں سے گزرنا مشکل ہوتا ہے، بارش نے سڑک کو زیادہ خطرناک بنا دیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ سڑک کی مرمت کریں اور بارش کے پانی کے نکاس کا مستقل انتظام کریں ورنہ ساری برسات کے دوران یہاں بارش کا پانی جمع ہوتا رہے گا.

مزیدخبریں