ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے پانی نے لاری اڈے اور اطراف میں کاروبار کو مفلوج کر دیا

Badami Bagh Lari Ada Lahore, City42, rain water, Lahore rains, WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:  مون سون کی بارش کے پانی نے شہر کے بہت سے دوسرے علاقوں کی طرح لاری اڈا بادامی باغ میں بھی کاروبار مفلوج کر دیا۔ لاری اڈے کے اندر، اطراف کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے یہاں آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔ 
 لاری اڈا بس سٹاپ پر بارش کا تالاب کامنظرپیش کرنےلگا۔ کئی گھنٹے گزارنے کے باوجود لاری اڈا سے بارشی پانی نہ نکالا جاسکا۔

لاری اڈے میں موجود ٹرانسپورٹروں اور اطراف کی دوکانوں کے مالکان نے بتایا کہ واسا والے  یہاں جمع پانی نکالنے کے لئے دن بھر نہیں آئے۔ شام کے وقت بھی یہاں جمع پانی جوں کا توں تھا۔